جو بھی ہماری سالمیت کی خلاف ورزی کی کوشش کریگا ہمارا جواب بے رحمانہ ہوگا: ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) بھارت کے ساتھ جنگ ​​بندی کے چار دن بعد برطانوی میڈیا سےگفتگو میں احمد شریف چوہدری نے خبردار کیا کہ ایٹمی صلاحیت رکھنے والے پڑوسیوں کے درمیان سنگین کشیدگی دونوں ملکوں کو تباہ کر دےگی، اگربھارت یہ سوچتا ہےکہ وہ جنگ کےلیے کوئی بہانہ تراش سکتا ہے تو یہ حقیقت میں دوطرفہ تباہی کی وجہ ہوگی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ امریکا جیسے ممالک جوہری خطرات کے پیش نظر بھارتی عزائم کو بخوبی جان چکے ہیں، اگر بھارت نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تو پاکستان اس کا فوری اور سخت ترین جواب دےگا، پاکستان کا مؤقف ہےکہ اس نے ایک بہت بڑی فوجی فتح حاصل کرلی ہے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بھارت اندرونی معاملہ قرار دےکربھارتی فوج کی موجودگی کے ساتھ کشمیریوں کو ہراساں کر رہا ہے، مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق حل کرنا ہوگا۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارت اس بات پر ناراض ہے کہ امریکا اس بحران کے دوران مسئلہ کشمیر کو اجاگر کر رہا ہے، امریکا کے لیے اصل امتحان یہ ہے کہ وہ بھارت پر کتنا دباؤ ڈال سکتا ہے۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر