مودی کا شکریہ کہ اس نے ایک ایڈوینچر سے پوری پاکستانی قوم کو یکجا کردیا: مصطفیٰ کمال

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا پاکستان کو اللہ نے عظیم الشان فتح دی ہے، پاکستان ہمیشہ امن چاہتا ہے لیکن بھارت نے اسرائیل کے اکسانے پر اتنا سب کچھ کیا۔مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا پاکستان نے کہا کہ پہلگام کے حملے کی تحقیقات کرائی جائے، انڈیا نے پاکستان پر ڈرون اور میزائل بھیجے، میں پاک فوج، نیوی اور فضائیہ کو سلام پیش کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا پاکستان کے لوگ کرائسز کے وقت ایک ہو جاتے ہیں، ایسا نہیں ہے کہ اختلافات ختم ہو گئے لیکن کوئی تو بات ہو گی جس پر سب متفق ہیں، میں مودی کا شکریہ اداکروں گا کہ اس نے ایک ایڈوینچر سے سب بدل دیا، 20 دن پہلے کا پاکستان اور آج کا پاکستان بالکل مختلف ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کشیدگی میں ہم نے ادویات اور خام چیزوں پر کام شروع کر دیا ہے، ڈریپ مکمل ڈیجیٹل ہو گیا ہے، ایسا نہیں ہے کہ ہمارے ملک میں کسی چیز کا علاج ممکن نہ ہو، لوگوں کی چوائس ہوتی ہے کہ وہ کس ڈاکٹر پر اعتماد کرتے ہیں، حیدرآباد کے دونوں بچوں کا علاج جاری ہے۔ایک سوال کے جواب میں مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا انڈیا کی اوقات نہیں ہے کہ وہ پانی بند کرے، مودی نے امریکی صدر سے جنگ بندی کے لیے مدد مانگی۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر