ٹرمپ کا سعودیہ کے بعد قطر کا دورہ ، تجارتی اور دفاعی تعاون کے معاہدوں پر دستخط

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)دورہ سعودی عرب کے بعد امریکی صدر ٹرمپ بدھ کو قطر پہنچے جہاں دوحہ ائیرپورٹ پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے ٹرمپ کا استقبال کیا۔اس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شاہی محل آمد پر روایتی تلواروں کا رقص بھی پیش کیا گیا۔وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ نے شاہی محل میں امیر قطر سے بند کمرہ ملاقات کی جس میں غزہ، روس، یوکرین تنازع اور ایران پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے بعد ٹرمپ نے لوسيل محل میں امیر قطر کے عشائیے میں شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدرٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ڈیل کیلئے قطر امریکا کے ساتھ مل کرکام کر رہا ہے، ایران کو پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کا دورہ قطر، امریکا تعلقات کو نئی بلندی پر لے کر جائے گا۔امریکی صدر ٹرمپ نے قطر کے ساتھ تجارتی اور دفاعی تعاون کے معاہدوں پر بھی ستخط کیےجس میں امریکی کمپنی کے 200 ارب ڈالرز مالیت کے 160 طیاروں اور امریکی ایم کیو 9 بی ڈرون طیاروں کی فروخت شامل ہے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکا، قطر کے درمیان ایک کھرب 200 ڈالر کا معاشی تبادلہ ہوگا۔امریکی صدر ٹرمپ آج متحدہ عرب امارات جائیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل منگل کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب میں امریکا اور سعودی عرب کے درمیان 142 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدوں پر دستخط ہوئے۔وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ دفاعی معاہدہ 6 سو ارب ڈالر کے سعودی سرمایہ کاری وعدے کا حصہ ہے۔دفاعی معاہدوں میں جی ای گیس ٹربائنز کی برآمدات، توانائی کے شعبے میں 14 ارب 20 کروڑ ڈالر کا معاہدہ اور 4 ارب 80 کروڑ ڈالر کے 737 بوئنگ طیاروں کا معاہدہ بھی شامل ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر