برسلز: سفیر پاکستان رحیم حیات قریشی کی جاپان اور روس کے سفیروں سے اہم ملاقاتیں

برسلز (نیشنل ٹائمز) یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ کے لیے پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے برسلز میں بیلجیئم کے لیے جاپان کے سفیر جناب مساھیرو مکامی (Masahiro Mikami) اور روس کے سفیر جناب الیکسنڈر ٹوکوونین (Aleksandr Tokovinin) سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

ان ملاقاتوں کے دوران اہم عالمی و علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سفیر پاکستان نے دونوں ہم منصبوں کو جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بریفنگ دی، جس کی بنیادی وجہ بھارت کے جارحانہ رویے کو قرار دیا گیا۔

رحیم حیات قریشی نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات نہ صرف خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی ان کے منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ خطے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرے۔

ملاقاتوں کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینا تھا۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر