مودی سرکار کی سفارتی اور جنگی ناکامی پر بھارت میں بھی آوازیں اٹھنے لگیں

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بھارتی اخبار کے مضمون میں کہا گیا ہے کہ آپریشن سندورکے دوران بھارت کو کسی پڑوسی ملک کی حمایت حاصل نہ ہوسکی، یورپی یونین کے ساتھ بھارت کی سفارتی کشیدگی ظاہر ہوگئی، روس کی بے رخی نے بھی بھارت کی خارجہ پالیسی کی کمزوریوں کو بے نقاب کر دیا۔مضمون میں کہا گیا کہ امریکی ثالثی کے بعد بھارت کی قیادت مایوسی اور انکار کی کیفیت میں مبتلا ہے، آپریشن سندور کی قانونی حیثیت پر بھی عالمی سطح پر شکوک و شبہات ابھر رہے ہیں۔اخبار نے لکھا کہ بھارتی حکمران طبقہ مکمل طور پر امریکی مفادات کے تابع ہو چکا ہے۔مضمون میں کہا گیا کہ پاکستان نے اپنی ایٹمی صلاحیت مؤثر انداز میں منوالی ہے، آپریشن سندور جیسے اقدامات بار بار دہرانے سے نتیجہ نہیں بدلے گا، ایسا اقدام دہرایا گیا تو بھارت کوصرف 100 گھنٹوں میں ناکامی کا سامنا ہوگا۔اخبار نے لکھا کہ بار بار کی عسکری مہم جوئی سے نہ صرف اس کا اثر ختم ہوگا بلکہ قیادت پر عوام کا اعتماد بھی متزلزل ہوگا، ہر کچھ عرصے بعد نئی فوجی حکمتِ عملی کا خواب دیکھنا بند کرنا ہوگا، پاکستان ماہر ملک ہے، جلد ہی بھارتی حکمت عملی کا مؤثر جواب تیار کر لیتا ہے۔مضمون میں کہا گیا کہ بھارت کو اپنی ناکام قیادت پر نظر ثانی اور پاکستان کی جوابی صلاحیت کا ادراک کرنا ہوگا۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر