اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے آج سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی میزبانی میں شام کے عبوری صدر احمد الشرع سے ملاقات کی۔ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور احمد الشرع کی ملاقات اس لیے اہم ہے کہ یہ ملاقات 25 سالوں بعد شام اور امریکی سربراہان مملکت کی اس طرح کی پہلی ملاقات ہے۔ واضح رہے کل ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب میں شام کے اوپر لگائی گئی پابندیاں ہٹانے کا حکم دیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا شام کی نئی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں، ایک نئی شروعات کے لیےشام پر سے پابندیاں اٹھائی گئی ہیں۔
25 برس بعد امریکی و شامی صدور کا مصافحہ، احمد الشرع کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات



