علاقائی استحکام کی کوششوں کے دوران ٹرمپ کے دورہ مشرق وسطیٰ کا آغاز

ریاض (شِنہوا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ منگل کو سعودی دارالحکومت ریاض پہنچے ہیں جہاں سے ان کے مشرق وسطیٰ کے دورے کا آغاز ہوا ہے جس میں واشنگٹن سے علاقائی استحکام میں کردار ادا کرنے کا کہا جارہا ہے۔
اس 4 روزہ دورے میں ٹرمپ سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات جائیں گے، جہاں امریکی صدر خلیجی رہنماؤں سے ملاقات کرنے اور کھربوں امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں کو حتمی شکل دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
یہ دورہ مشرق وسطیٰ میں جاری افراتفری کے دوران ہورہا ہے۔ امریکہ اور ایران کے درمیان جوہری معاملات پر مذاکرات میں بہت کم پیشرفت ہوئی ہے۔ غزہ میں اسرائیل کی جارحیت جاری ہے اور یمن کے حوثیوں اور لبنان کے ساتھ اس کی دشمنی میں کمی کے کوئی واضح اشارے نہیں ملے ہیں۔
اسرائیل کی فوجی کارروائیوں میں اضافے کی حمایت کرنے اور غزہ سے فلسطینیوں کی منتقلی کی تجویز پر خطے میں امریکہ کو وسیع پیمانے پر تنقید کا سامنا ہے۔
علاقائی تجزیہ کار امید کررہے ہیں کہ واشنگٹن ٹرمپ کے دورے کے دوران جنگ بندی کو فروغ دینے اور کشیدگی میں کمی سے متعلق مثبت کردار ادا کرسکتا ہے۔
گلف ریسرچ سینٹر کے چیئرمین عبدالعزیز صغیر کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے بہت سے مسائل حل نہیں ہوئے ہیں، اس لئے امریکہ کو علاقائی ممالک کے ساتھ تعاون کرنے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ اہم نظرآتی ہے۔
ٹرمپ کا دوسری مدت کے دوران سعودی عرب کا پہلا بڑا غیر ملکی دورہ ہے۔ جنوری میں اپنی حلف برداری کے دن ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر سعودی عرب مزید 450 یا 500 ارب ڈالر مالیت کی امریکی مصنوعات خریدنا چاہتا ہے تو وہ سعودی عرب کو اپنی پہلی منزل کے طور پر منتخب کریں گے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر