پاک بھارت کشیدگی میں پاکستان کا ساتھ کیوں دیا؟ بھارتی تاجر ترکیہ کے سیبوں کے بائیکاٹ پر اتر آئے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں ہونے والے حملے کے بعد بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر اور پنجاب میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں بچوں سمیت 31 پاکستانی شہید اور 51 زخمی ہوئے۔بھارت کے حملے کے بعد پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جس میں رافیل، مگ 29، ایک ایس یو تھرٹی اور ایک کومبیٹ ڈرون کو مار گرایا۔اس کے بعد پاکستان نے 10 مئی کی علی الصبح بھارت کی جارحیت پر منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کامیاب آپریشن بُنْيَان مَّرْصُوْص ( آہنی دیوار) کیا۔پاک بھارت کشیدگی میں ترکیہ نے پاکستان کا ساتھ دیا جو بھارتیوں کو ایک آنکھ نہ بھایا اور انہوں نے ترکیہ کے سیب کے بائیکاٹ کی مہم چلا دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پونے کے تاجر یہ مہم تیزی سے چلا رہے ہیں اور تاجروں کی جانب سے ترکیہ کے سیب کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا جارہاہے۔اس حوالے سے مقامی تاجروں نے ترک سیبوں کا بائیکاٹ کیا جس کے سبب سیب شہر کے بازاروں سے تقریباً غائب ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ بائیکاٹ کا پونے کی فروٹ منڈی پر کافی اثر پڑے گا کیونکہ ترکیہ کے سیب عام طور پر ایک ہزار سے 1200 کروڑ روپے کے موسمی کاروبار میں حصہ ڈالتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سیب کے ایک تاجر نے حالیہ دنوں میں ترک سیب کی مانگ میں تیزی سے کمی کی تصدیق کی اور بتایا کہ ہم نے ترکیہ سے سیب کی خریداری بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے بجائے ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، ایران اور دیگر خطوں کا انتخاب کر رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر