طلبہ کو منشیات کی سپلائی، تعلیمی اداروں میں براہ راست اشیاء کی ڈلیوری روکنے کا حکم

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام اور آگاہی کیلئے معلومات تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے کی۔دوران سماعت جسٹس انعام امین منہاس نے استفسار کیا کیا آپ کو معلوم ہےکہ منشیات اسکولوں اور کالجوں میں داخل کیسے ہوتی ہے؟ کوریئر اور ڈلیوری والوں کے ذریعے اسکول، کالج میں منشیات پہنچتی ہیں۔فاضل جج کا کہنا تھا چیک کرکے بتائیں کہ کن کن اسکولوں کالجوں میں کیا کیا ڈلیور کیا جاتا ہے، بچے پیزا وغیرہ منگواتے ہیں ساتھ منشیات بھی منگوا لیتے ہیں، جتنے ڈلیوری والے براہ راست اسکولوں اور کالجوں میں ڈلیوری پہنچا رہے ہیں اس پر پابندی لگانی ہے، اس پر عملدرآمد کر کے آئندہ تاریخ پر رپورٹ پیش کی جائے۔جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے چیک کریں کن کن اسکولوں اور کالجوں میں کثرت سے براہ راست ڈلیوریز ہو رہی ہیں، طلبہ کو براہ راست اشیا کی ڈلیوریز روکی جائیں، جو اسکول یا کالج اس پر عملدرآمد نہیں کرتا اس کے خلاف کارروائی کریں۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے تعلیمی اداروں میں طلبہ کو براہ راست اشیاء کی ڈلیوری روکنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 28 مئی تک ملتوی کر دی۔عدالت نے نیشنل اینٹی نارکوٹکس کونسل کی تشکیل سے متعلق رپورٹ سیکرٹری کابینہ سے طلب کرلی۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر