امریکا اور چین نے ٹیرف میں 115 فیصد کمی پر اتفاق کرلیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) جنیوا میں چینی حکام کی امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ سے ملاقات ہوئی جس میں ٹیرف میں کمی پر اتفاق کیا گیا جس کا اعلان امریکی وزیر خزانہ کی جانب سے کیا گیا ہے۔امریکی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ امریکا اورچین نے باہمی تجارتی ٹیرف میں 115 فیصد کمی پر رضامندی ظاہرکردی ہے، دونوں ممالک نے اقدامات 90 دن کے لیے مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب چینی وزارت تجارت نے کہا کہ امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات میں کافی پیشرفت ہوئی ہے، ٹیرف میں کمی دونوں ممالک اور دنیا کے مشترکہ مفاد میں ہے، امیدہے امریکا تجارت کے معاملے پرچین کے ساتھ کام کرتا رہےگا۔خبر ایجنسی کے مطابق مذاکرات میں طے پایا ہےکہ امریکا درآمد ہونے والی چینی مصنوعات پر30 فیصد ٹیرف عائد ہوگا اور چین درآمد ہونے والی امریکی مصنوعات پر 10 فیصد ٹیرف ہوگا۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر