چینی صدر کی روس کے یوم فتح کی تقریبات میں شرکت

ماسکو(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کی۔تقریب میں 20 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے رہنماؤں کو مدعو کیا گیا تھا۔کریملن میں روسی صدر ولادیمیر پوتن نے صدر شی جن پھنگ کا استقبال کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر پوتن نے کہا کہ سوویت یونین نے لاکھوں جانوں کی قیمت پر تمام انسانیت کے لئے امن اور آزادی کا دفاع کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم فتح کے لمحے کو ہمیشہ یاد رکھیں گے، اپنے آباؤ اجداد کی وراثت کو آگے بڑھائیں گے، متحد رہیں گے اور ہمیشہ مقدس عظمت کو برقرار رکھیں گے۔صدر پوتن نے کہا کہ ہم دوسری جنگ عظیم کی تاریخ کو یاد کرتے ہیں اور اس سے سبق سیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فتح مقدس ہے، تاریخ کو توڑ مروڑ کر پیش نہیں کیا جانا چاہیے اور جیتنے والوں کو بدنام نہیں کیا جانا چاہیے۔ تاریخ اور انصاف ہمیشہ ہمارے ساتھ ہیں۔پوتن کی تقریر کے بعد عظیم الشان فوجی پریڈ کا آغاز اس وقت ہوا جب فوجی بینڈ نے روسی قومی ترانہ بجایا اور ریڈ سکوائر پر بندوقوں کی سلامی دی۔ ایک ساتھ مارچ کرتے ہوئے دستے ایک کے بعد ایک سکوائر کے سامنے سے گزرتے رہے۔چین سمیت 10 سے زائد ممالک کی مسلح افواج کو بھی پریڈ میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔تقریبات کے بعد صدرشی جن پھنگ دیگر رہنماؤں کے ہمراہ ریڈ سکوائر سے الیگزینڈر گارڈن تک پیدل چلے جہاں انہوں نے گمنام فوجیوں کے مقبرے پر پھول چڑھائے اور ایک لمحے کی خاموشی اختیار کی۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر