پاک بھارت کشیدگی، بھارتی نیوز چینل نے غلط خبریں چلانے پر معافی مانگ لی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بھارتی چینل کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہیک شدہ بیانات اور سوشل میڈیا پر ادھر ادھر سے لی گئی معلومات کی بھرمار نے صحیح اور غلط کی جانچ مشکل بنادی، صحیح معلومات کی چھان بین کے باوجود کچھ غلط خبریں نشرکی گئیں، جس پر معافی چاہتے ہیں۔بھارتی سینئر صحافیوں نے بھی بھارتی نیوز چینلز کے پروپیگنڈے پر تنقید کی ہے۔ سینئر صحافی راج دیپ سردیسائی نےکہا ہےکہ صحافت جنگی جنون نہیں ہوتی،فرضی کہانیوں کو حقیقت بنا کر پیش نہیں کیا جاتا۔ایک اور سینئر صحافی سدھارتھ ورادراجن نے کہا کہ بھارتی چینلز کی رپورٹس نہ صرف جھوٹی اور گمراہ کن تھیں بلکہ اشتعال انگیز بھی تھیں۔سینئر بھارتی صحافی رویش کمار نےکہا کہ گودی میڈیا نے سچائی کو دفن کردیا۔خیال رہےکہ بھارتی نیوز چینلز نےگزشتہ رات کراچی لاہور، اسلام آباد اور پشاور پر بھارتی حملوں کا پروپیگنڈا کیا تھا اور جھوٹ کا بازار گرم کیا تھا۔ پاکستانی حکام نے ان رپورٹس کو جھوٹا اور گمراہ کن قرار دےکر مسترد کردیا تھا۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر