بھارت نہ رکا تو جواب اس سے بھی سخت ہوگا: پاکستان کی عسکری و سیاسی قیادت نے امریکا پر واضح کردیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)جیوبھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی رات کو پاکستان اور آزاد کشمیر کے 5 مقامات پر حملے کیے جس کا پاکستانی فورسز نے منہ توڑ جواب دیا، پاکستان کی جانب سے بارہا خبردار کرنے کے باوجود بھارت کی جانب سے جارحیت کا سلسلہ جاری رہا اور بھارت نے ڈرون حملوں کے بعد میزائل حملوں سے پاکستانی ائیر بیسز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔پاکستان نے بھارت کو بھرپور جواب دیتے ہوئے ادھم پور، آدم پور اور پٹھان کوٹ ائیر بیسز سمیت کئی ائیر فیلڈز کو تباہ کر دیا۔ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی الیکٹرک کمپنی پر سائبر حملہ کر کے بجلی کا نظام مکمل طور پر جام کر دیا اور ملٹری سیٹیلائٹ کو بھی جام کر دیا۔ اس کے علاوہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ریاست گجرات میں پاکستانی ڈرونز کئی گھنٹوں تک پرواز کرتے رہے۔ پاکستان نے بھارت کی بھٹنڈا ائیر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا۔اب اطلاعات ہیں کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے رابطہ کر کے موجودہ صورت حال میں تعمیری تعاون کی پیشکش کی ہے۔ترجمان امریکی وزارت خارجہ ٹیمی بروس نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ وزیرخارجہ مارکو روبیو نے پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ٹیلیفون پرگفتگو کی ہے۔ٹیمی بروس نے کہا کہ مارکو روبیو نے فریقین پر زور دیا کہ کشیدگی کم کرنے کے طریقے تلاش کریں، مارکو روبیو نے مستقبل میں تنازعات سے بچنے کیلئے تعمیری مذاکرات میں مدد کی پیشکش ہے۔اس کے علاوہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بھی رابطہ کیا اور بھارت سے جاری حالیہ کشیدگی پر تحمل سے مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا۔جیو نیوز کے اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ نے بھی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکی ہم منصب کو کہا کہ اگر بھارت یہاں رک جائے تو پاکستان معاملے کے حل کے لیے تیار ہے لیکن اگر بھارت نہ رکا تو پاکستان اس سے بھی زیادہ بھرپور جواب دے گا۔دوسری جانب بھارت سے بھی امریکا کا رابطہ موجود ہے، مارکو روبیو نے دو روز قبل بھارتی ہم منصب جے شنکر سے رابطہ کیا تھا تاہم اس کے باوجود بھارت نے حملہ کیا۔گزشتہ روز نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا امریکا کا پاک بھارت جنگ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، امریکا اس جنگ میں کوئی مداخلت نہیں کرے گا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر