آپریشن بنیان المرصوص: ‘پاکستان کیخلاف حملے کی منصوبہ بندی کرنے والی اہم شخصیات ماری گئیں’

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اینکر پرسن اور تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ پاکستان نے اپنے آپشنز کو استعمال کیا اور پاکستان ائیر فورس کے سائبر ونگ نے انڈیا کے اسٹریٹجک اداروں کی ویب سائٹس بھی ہیک کیں۔انہوں نے کہا پاکستانی ڈرونز نے نئی دہلی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے وہ مراکز جہاں سے پاکستان کے خلاف ریاستی دہشتگرددی کے منصوبے بنائے جا رہے تھے ان پر حملہ کیا ہے۔انہوں نے کہا ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت کی کچھ اہم شخصیات جو حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھیں (فوجی اڈے پر) ان کو بھی نشانہ بنایا گیا جہاں کچھ اہم شخصیات ماری گئیں مگر تاحال حکومتی ذرائع ان کی تصدیق نہیں کر رہے تاہم ان کے نام جلد سامنے آجائیں گے۔حامد میر نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی ائیر ڈیفنس سسٹم اور راجستھان ائیر فیلڈ کو بھی تباہ کیا جبکہ ادھم پور ائیر فیلڈ کو مکمل طور پر زمین بوس کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے پاکستان نے بھارتی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے آج صبح ادھم پور، آدم پور اور پٹھان کوٹ ائیر بیسز سمیت کئی ائیر فیلڈز کو تباہ کر دیا جبکہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی الیکٹرک کمپنی پر سائبر حملہ کر کے بجلی کا نظام مکمل طور پر جام کر دیا اور ملٹری سیٹیلائٹ کو بھی جام کر دیا۔ اس کے علاوہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ریاست گجرات میں پاکستانی ڈرونز کئی گھنٹوں تک پرواز کرتے رہے۔ پاکستان نے بھارت کی بھٹنڈا ائیر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر