پاکستان کا بھارتی جارحیت پر منہ توڑ جواب، چینی وزارت خارجہ کا اہم بیان سامنے آگیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بھارت کی جانب سے ہونے والی جارحیت پر پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے اور بھارت میں ملٹری ٹارگٹس کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔اس معاملے پر پہلے امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے رابطہ کیا گیا اور کشیدگی کم کرنے پر زور دیا تاہم پاکستان کی جانب سے دو ٹوک مؤقف اختیار کیا گیا کہ اگر بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے تیار ہے تو ہم بھی مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن اگر بھارت نہ رکا تو پاکستان کا جواب اس سے بھی زیادہ خطرنات اور بھرپور ہوگا۔اس ترجمان چینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دونوں فریقین کشیدگی کو کم کریں، بھارت اور پاکستان امن و استحکام کو ترجیح دیں، دونوں ممالک ایسے اقدامات سےگریز کریں جن سےکشیدگی بڑھے۔چینی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ دونوں ممالک تنازع کے سیاسی حل کے پُرامن راستے پر واپس آئیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین نے بھارت پاکستان تنازع حل کرنے میں مدد کی پیشکش بھی کی ہے اور کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی پاک بھارت کشیدگی پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
تازہ ترین صورت حال
پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ادھم پور، آدم پور اور شیر کوٹ ائیر بیسر سمیت ائیر فیلڈ کو تباہ کیا اور ملٹری چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔پاکستان نے بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی الیکٹرک کمپنی پر سائبر حملہ کر کے بجلی کا نظام مکمل طور پر جام کر دیا اور ملٹری سیٹیلائٹ کو بھی جام کر دیا۔ اس کے علاوہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ریاست گجرات میں پاکستانی ڈرونز کئی گھنٹوں تک پرواز کرتے رہے۔ پاکستان نے بھارت کی بھٹنڈا اور سرسہ ائیر فیلڈز بھی تباہ کر دیا جبکہ اڑی سپلائی ڈپو کو تباہ کر ڈالا۔پاک فضائیہ کی جانب سے بھارت کو سب سے بڑا جھٹکا بھارت کے فضائی دفاعی نظام ایس 400 کو تباہ کر کے دیا گیا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر