چین میں نئی جامعات کے کورسز سے عمر بھر سیکھنے کے مواقع میں اضافہ

نان چھانگ (شِنہوا) چین میں 400 کالجز اور جامعات نے عمر بھر سیکھنے کےکورسز شروع کئے ہیں جو ایک ایسے معاشرے کو ترقی دینے کی قومی کوشش کا حصہ ہے جس سے سیکھنے کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔
چین کے مشرقی صوبے جیانگ شی کے صدرمقام نان چھانگ میں منعقدہ ایک تقریب کے مطابق آن لائن اور آف لائن دونوں طرح سے پیش کردہ تقریباً 700کورسز متعارف کرائے گئے ہیں جو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں پیشرفت ، اے آئی کے استعمال اور دیہی علاقوں کی بحالی جیسے شعبوں کا احاطہ کرتے ہیں ۔
یہ کورسز مہاجر محنت کشوں ، دیہی اساتذہ اور بزرگ شہریوں سمیت سیکھنے والوں کی وسیع اقسام پیش کرتے ہیں۔
عمر بھر سیکھنے کے فروغ کے لئے منعقدہ اس تقریب میں بیجنگ نارمل یونیورسٹی کے نائب صدر وانگ منگ نے ایک تعلیمی قوت کا مرکز بنانے کے لئے زندگی بھر سیکھنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہنر کی پرورش ، سائنسی تحقیق، سماجی خدمات، ثقافتی اختراع اور عالمی تبادلے کے اہم مراکز جامعات ایک سیکھنے والا معاشرہ تشکیل دینے میں یک اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
چین میں عمر بھر سیکھنے کی ثقافت کو فروغ دینے کی یہ کوشش کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس میں طے کردہ اہداف کے مطابق ہے جس میں ایک ایسے معاشرے اور ملک کی تعمیر پر زور دیا گیا ہے جہاں ہر کوئی زندگی بھر سیکھنے کی کوشش کرے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر