پاکستان اور سکھ کا رشتہ ناخن اور گوشت جیسا ہے: رمیش سنگھ اروڑا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر برائے اقلیتی امورسردار رمیش سنگھ اروڑا نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ سکھ برادری کو عزت و احترام دیا ہے، میں سمجھتا ہوں پاکستان اور سکھ کا رشتہ ناخن اور گوشت جیسا ہے۔ رمیش سنگھ اروڑا نے کہا کہ پاکستان نے7 ہزار سکھ یاتریوں کو ویزا جاری کیا جس میں سے 800 پاکستان آئے اور اس پر پروپیگنڈا کیا گیا کہ پاکستان ایک محفوظ ملک نہیں لیکن وہ یہاں سے محبتیں سمیٹ کر جارہے ہیں ۔دوسری جانب دفاعی تجزیہ کار اور سابق چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل(ر)محمد سعید نے کہا کہ بھارت نے اتنے ڈرون اپنی فرسٹریشن دور کرنے اور ہماری صلاحتیں جانچنے کیلئے بھیجے۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر دنیش کمار کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی بڑھی تو پاکستان کی ایککروڑ اقلیت بھارت کے خلاف فرنٹ لائن پر ہوگی اور پاکستان بھارت کی اقلیتوں میں صرف یہ فرق ہے کہ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف جو کارروائی ہوتی ہے اس میں ریاست کا ہاتھ ہے جب کہ پاکستان کی ریاست ہمیشہ اقلیتوں کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر