بھارت مقبوضہ کشمیر پر حملوں کی جھوٹی خبریں پھیلانے لگا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا پر مقبوضہ کشمیر پر حملےکی خبریں فیک اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔ذرائع کے مطابق فیک خبروں کوپھیلانےکا مقصد ناکام، جھوٹا تاثرپیدا کرنا ہےکہ پاکستان بھی بھارت پرحملہ کر رہا ہے۔ذرائع کے مطابق جھوٹی خبروں کوپھیلا کربھارت پاکستان پر اپنی جارحیت جاری رکھنے کا مسلسل جھوٹا جواز پیدا کرنا چاہتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا کی ان جھوٹی، من گھڑت خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں حملوں کی جھوٹی خبرکا مقصد کشمیریوں میں پھوٹ ڈلوانا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے اس سے قبل امرتسر پر حملے کی جھوٹی خبر پھیلائی جس کا مقصد سکھ برادری کو پاکستان کے خلاف کرنا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اب بھارتی میڈیا مقبوضہ کشمیر میں حملوں کی جھوٹی خبر چلا رہا ہے، بھارتی میڈیا کا ایف 16 گرانے کا دعویٰ بھی جھوٹ پر مبنی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں کوئی حملہ نہیں کیا، نہ کوئی طیارہ گرا ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر