چین تمام ممالک کے ساتھ مثبت سرحد پار ای کامرس کی ترقی کے حوالے سے کام کے لئے تیار ہیں، وزارت تجارت

بیجنگ (شِنہوا) چین تمام ممالک کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے اور سرحدپار ای-کامرس کی مثبت اور پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے کے لئے کام کرنے کا خواہاں ہے۔
وزارت تجارت کے ترجمان حہ یا دونگ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سرحدپار ای-کامرس دنیا بھر کے صارفین کی ذاتی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے اعلیٰ کارکردگی، تیز ترسیل اور لاگت میں بچت جیسے فوائد کی حامل ہے۔
ان کا بیان 2 مئی کو امریکا کی جانب سے چین سے آنے والے چھوٹے پارسلز پر ٹیکس میں چھوٹ کی پالیسی منسوخ کرنے کے بعد سامنے آیاہے۔
ترجمان نے کہا کہ اس منسوخی سے دونوں ممالک کے کاروباری اداروں اور صارفین کے مفادات کو نقصان پہنچے گا جس کی ہم سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ یہ امریکی اقدام سرحد پار ای-کامرس کی تیز ترقی کی رفتار کو نہیں روک سکے گا۔
ترجمان کے مطابق چین تمام ممالک کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے، مشترکہ طور پر ایک شفاف اور قابل پیش گوئی پالیسی ماحول بنانے اور سرحد پار ای-کامرس کی مثبت اور پائیدار ترقی کے فروغ کے لئے کام کرنے کو تیار ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر