چین، روس بڑے ممالک کی حیثیت سے خصوصی ذمہ داری نبھائیں گے، چینی صدر

ماسکو (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین روس کے ساتھ دنیا کے بڑے ممالک اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن کی حیثیت سے خصوصی ذمہ داری نبھانے کے لئے ملکر کام کرےگا۔شی نے جمعرات کے روز روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ اپنے سرکاری دورے میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت دنیامیں یکطرفہ اقدامات اور طاقت کی سیاست اور بدمعاشی کے رجحان کے پیش نظر فریقین کو دوسری جنگ عظیم سے متعلق درست تاریخی نکتہ نگاہ کو مشترکہ طور پر فروغ دینا چا ہیے۔انہوں نے مز ید کہا کہ فریقین کو اقوام متحدہ کے اختیار اور حیثیت کا تحفظ کرنے، چین، روس اور ترقی پذیر ممالک کی وسیع تعداد کے حقوق اور مفادات کا پختہ دفاع کرنے اور مساوی اور منظم کثیر قطبی دنیا اور عالمی طور پر مفید اور جامع اقتصادی عالمگیریت کو فروغ دینے کے لئے واضح مئوقف اختیار کرنا چاہیے۔شی نے کہا کہ وہ پوتن کی دعوت پر ایک بار پھر روس کا دورہ کرنے اور سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کرنے پر خوش ہیں ۔ تاریخ اور حقیقت نے مکمل طور پر ثابت کر دیا ہے کہ چین-روس تعلقات کو جاری رکھنا اور گہرا کرنا دونوں ممالک کے عوام کے درمیان نسل در نسل دوستی کو آگے بڑھانے کے لئے لازمی ہے۔شی نے کہا کہ باہمی کامیابی حاصل کرنا، اپنی ترقی اور بحالی کو فروغ دینا فریقین کے لئے ایک ناگزیر انتخاب ہے اور یہ عالمی شفافیت اور انصاف کے تحفظ اور عالمی نظم و نسق نظام میں اصلاح کوآگے بڑھانے کے لئے وقت کی ضرورت ہے۔شی نے کہا کہ رواں سال چینی عوام کی جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمتی جنگ، سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی جنگ اور عالمی فسطائیت مخالف جنگ میں فتوحات کی 80 ویں سالگرہ ہے۔چین اور روس کے عوام نے 80 برس قبل زبردست قربانیاں دیکر عظیم فتوحات حاصل کیں جس سے عالمی امن اور انسانی ترقی کے مقصد کو برقرار رکھنے میں قابل ذکر تاریخی کردار ادا کئے گئے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر