چین اور روس اقوام متحدہ کے اختیارات اور ترقی پذیر ممالک کے مفادات کا دفاع کریں گے، چینی صدر

ماسکو(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین اقوام متحدہ کے اختیار اور حیثیت کے تحفظ کے لئے روس کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے اور یکطرفہ اقدامات اور بدمعاشی کا سامنا کرتے ہوئے دونوں ممالک کے ساتھ ساتھ ترقی پذیر ممالک کے حقوق اور مفادات کا بھرپور دفاع کرے گا۔روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ بات چیت میں شی کا یہ بھی کہنا تھا کہ چین دنیا کے 2 بڑے ممالک اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن کی حیثیت سے خصوصی ذمہ داری نبھانے کے لئے روس کے ساتھ ملکر کام کرے گا۔انہوں نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ مشترکہ طور پر دوسری جنگ عظیم سے متعلق درست تاریخی نکتہ نگاہ، ایک مساوی،منظم کثیر قطبی دنیا اور عالمی سطح پر مفید اور جامع اقتصادی عالمگیریت کو فروغ دیں۔چینی صدر شی جن پھنگ بدھ کے روز روس کے سرکاری دورے پر ماسکو پہنچے۔ وہ سوویت یونین کی عظیم محب وطن جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر