تعطیلات میں سفر سے چینی پورٹس پر سیاحوں کی تعداد میں زبردست اضافہ

بیجنگ(شِنہوا)چینی پورٹ شہروں پر یوم مئی کی تعطیلات کے دوران بین الاقوامی سیاحوں کی آمد میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا جو منظم ویزا پالیسیوں اور داخلے و اخراج کی بہتر خدمات کی مرہون منت ہے۔
30 اپریل سے 3 مئی تک بیجنگ کے پورٹس پر غیر ملکی شہریوں کی آمدورفت 69 ہزار تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال سے 52.1 فیصد زائد ہے۔ سیاحت، خاندانی دوروں اور کاروبار داخلے کی اہم وجوہات میں شامل ہیں۔
2 مئی کو پیرس سے بین الاقوامی مسافر بردار پرواز بیجنگ کیپیٹل انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اتری۔ ایک بزرگ جوڑا امیگریشن ہال میں کارروائیوں کے دوران ہچکچاہٹ محسوس کر رہا تھا جس پر کثیر لسانی امیگریشن افسر چھوئی ژو چھنگ نے فرانسیسی زبان میں ان کی مدد کی، متعلقہ پالیسیوں کی وضاحت کی اور ان کی کسٹمز کے مراحل کو آسانی سے مکمل کروایا۔
کیپیٹل اور داشنگ ہوائی اڈوں کی طرح بیجنگ کے اہم پورٹس پر چھوئی جیسے کثیر لسانی خدمات فراہم کرنے والے اہلکار ہر شفٹ میں 100 سے زائد مشاورت فراہم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ بزرگ، بیمار، معذور اور حاملہ مسافروں کے لئے خصوصی راستے مختص کئے گئے جبکہ ’ون سٹاپ‘ کاؤنٹرز قائم کئے گئے تاکہ عارضی داخلے کے اجازت نامے جاری کئے جاسکیں اور رسمی کارروائیاں موثر طریقے سے مکمل کی جا سکیں۔
چین کے جنوبی شہر گوانگ ژو میں یکم مئی سے 3 مئی تک ایک لاکھ 54 ہزار سے زائد سرحد پار مسافروں کی آمد و رفت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال سے 23 فیصد زیادہ ہے۔ شہر کے بائی یون امیگریشن چیک پوائنٹ کے افسر لِن شون یوئے نے کہا کہ ہمارے تمام 34 معائنہ راستے عروج کے اوقات میں مکمل طور پر فعال تھے تاکہ محفوظ اور موثر راہداری کو یقینی بنایا جا سکے۔



  تازہ ترین   
سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب، احتجاجی سیاست کا چیمپئن ہوں: پہلا خطاب
کراچی میں کہیں احتجاج نہیں ہورہا، شہری افواہوں پر کان نہ دھریں: پولیس
وزیراعظم غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کیلئے مصر پہنچ گئے
مذہب کے نام پر تشدد کا سبق پڑھانا، معاشرہ یرغمال بنانا بند ہونا چاہئے: خواجہ آصف
غزہ امن معاہدے پر 20 ملکی سربراہی اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف مصر روانہ
آئی ایم ایف سے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس چھوٹ کی تجویز مسترد، 6 ارب ڈالر کا منصوبہ خطرے میں پڑگیا
افغانستان سے اٹھنے والی دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، آئی ایس پی آر
پاکستان پرامن مذاکرات کا حامی ہے، تاہم کسی بھی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا: ترجمان دفتر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر