ترکیہ پاکستان کے دیرینہ دوست کے طور پر اپنا کردار ادا کرنےکو تیار ہے، اردوان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کی ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں وزیراعظم نے بھارتی جارحیت کے بعد ترکیہ کی پاکستان کے ساتھ یکجہتی کی تعریف کی۔وزیراعظم نے بھارت کے میزائل حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ پاکستان کی خودمختاری پر حملے نے جنوبی ایشیا میں امن خطرے میں ڈال دیا ہے، بھارت کا یہ بزدلانہ حملہ ناقابل قبول ہے۔صدر اردوان نے پاکستانی شہریوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہارکیا اور جنوبی ایشیا میں امن کے لیے پاکستان کے عزم کو سراہا۔ترک صدر نے پاکستانی عوام کے ساتھ ترکیہ کی یکجہتی کا اعادہ کیا اور کہا کہ ترکیہ صورتحال کی کشیدگی کم کرنےکی حمایت کرتا ہے، ترکیہ پاکستان کے دیرینہ دوست کے طور پر اپنا کردار ادا کرنےکو تیار ہے، ترک قوم پاکستان کے سفارتی اقدامات کی کامیابی کے لیے دعاگو ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے پوری قوت کے ساتھ خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ پہلگام واقعے میں پاکستان کو ملوث کرنےکی کوششوں کو مسترد کرتے ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت نے غیرجانبدار اور شفاف بین الاقوامی تحقیقات کی پیشکش کا جواب نہیں دیا، بھارت نے جارحیت اورغیرذمہ دارانہ ریاستی رویےکا خطرناک راستہ اختیار کیا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر