واہگہ پر پرچم کشائی کی تقریب، پاکستان کی طرف عوام کی بڑی تعداد شریک، بھارت کیجانب سناٹا چھایا رہا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پرچم کشائی کی تقریب میں پاکستان کی طرف گورنر سندھ کامران ٹیسوری سمیت عوام کی بڑی تعداد شریک تھی جب کہ بھارت کی جانب کوئی نہیں تھا اور وہاں مکمل سناٹا تھا۔بھارت کی جانب بھارت کے چند فوجی تو نظر آئے مگر عوام نہیں تھے۔پرچم کشائی کی تقریب میں پاکستانی عوام کا جوش و جذبہ بھی عروج پر تھا، لوگ پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔اس موقع پر میڈیا سےگفتگو میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نےکہا کہ واہگہ بارڈر پر پاک رینجرز کا جذبہ دیکھ کر محسوس ہوا ہےکہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، پچھلی باردشمن کو چائے پلائی تھی اگلی بار کراچی کےپان بھی کھلائیں گے۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ اقوام عالم دیکھیں کہ جن مقامات کو نشانہ بنایا گیا، وہ شہری آبادی ہے۔ بھارت کو بروقت اورفیصلہ کن جواب دینے پر پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آج پریڈ کےوقت دوسری طرف عوام کا اتاپتا نہیں تھا۔ انہیں 7 مئی نہیں بھولنے دیں گے۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر