پاک فوج کے زیراستعمال جنگی طیارے جے ایف 17 تھنڈر اور جے 10سی بنانیوالی طیارہ ساز کمپنیوں کے شیئرز میں بڑا اضافہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)تجزیے کاروں کے مطابق شیئرز کی قیمت میں اضافہ پاک فضائیہ کی جانب سے ان طیاروں سے بھارتی طیاروں کو گرائے جانے کے بعد ہوا ہے۔دفاعی ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر سرمایہ کاروں نے پاکستانی جنگی طیاروں کو سراہا ہے۔پاکستان کے پاس اس وقت 168 جے ایف 17 تھنڈر طیارے موجود ہیں جو کہ اس نے چین کے اشتراک سے تیار کیے ہیں جبکہ پاکستانی افواج کے پاس 25 جے 10 سی طیارے موجود ہیں جو کہ پاکستان نے خاص طور پر رافیل طیاروں کے توڑ کے طور پر 2021 میں حاصل کیے تھے۔ دوسری طرف بھارت کی فوج کے زیر استعمال فرانسیسی رافیل طیارہ بنانے والی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن کے شیئرز تنزلی کا شکار ہو گئے۔ڈسالٹ ایوی ایشن کے شیئرز کی قدر میں 1.64 فیصد کمی دیکھنے میں آئی جبکہ گزشتہ 5 روز کے دوران کمپنی کے شیئرز کی قدر میں 3.4 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔یاد رہے کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے پاکستان کے 5 مقامات پر میزائل داغے، جس پر بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 جہاز اور 3 کمبیٹ ڈرون مار گرائے۔پاک فضائیہ نے جن بھارتی طیاروں کو نشانہ بنایا ان میں فرانسیسی کمپنی کے تیار کردہ 3 جدید ترین رافیل طیارے بھی شامل ہیں۔پاکستانی افواج کی جانب سے بھارت فوج کی کئی چیک پوسٹوں کو بھی تباہ کیا گیا جن کی ویڈیوز ڈی جی آئی ایس پی آر نے بریفنگ کے چلائی تھیں۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے پاکستان نے بھارتی جارحیت کے خلاف صرف دفاعی حملے کیے، پاکستان بھارتی جارحیت کا جواب مناسب وقت اور منتخب مقام پر دینے کا اختیار محفوظ رکھتا ہے۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر