چین اور یورپی پارلیمنٹ کا تبادلوں پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ،ترجمان وزارت خارجہ

بیجنگ (شِنہوا) چین اور یورپی پارلیمنٹ نے باہمی اتفاق رائے سے دوطرفہ تبادلوں پر عائد تمام پابندیاں بیک وقت اور مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے منگل کے روز یومیہ نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ گزشتہ چند برس میں چین اور یورپی یونین (ای یو) کے قانون ساز اداروں کے درمیان تبادلوں کو کچھ نشیب و فراز کا سامنا کرنا پڑا جن کی وجوہات کا سب کو علم ہے۔
لین نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں فریقین کا خیال ہے کہ چین اور یورپی یونین کے لئے بات چیت اور تعاون کو بڑھانا انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔
لین نے اس یقین اور توقع کا اظہار کیا کہ چین اور یورپی یونین کے قانون ساز اداروں کے درمیان مکمل طور پر تبادلوں کی بحالی سے فریقین کے درمیان رابطوں اور مفاہمت میں اضافہ ہوگاجو چین-یورپ تعلقات کی پائیدار، مثبت اور مستحکم ترقی کو نئی قوت دے گا ۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر