7 سے 8 سرکاری ادارے آڈٹ کرانے سے انکاری ہیں، آڈیٹرجنرل کا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں انکشاف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت ہوا۔دوران اجلاس پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی میں5 ارب روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا۔رکن کمیٹی نوید قمر کا کہنا تھا کہ یہ اتھارٹی خود کو وفاقی حکومت کے زیر انتظام نہیں سمجھتی۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ایک ماہ میں پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے مالیاتی قواعد بنانےکی ہدایت کی۔آڈیٹر جنرل نے انکشاف کیا کہ اس وقت 7 سے 8 سرکاری ادارے آڈٹ کرانے سے انکاری ہیں۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایت کی کہ آڈٹ نہ کروانے والے تمام اداروں کے سربراہوں کو طلب کیا جائے۔ دوران اجلاس سیکرٹری توانائی نے کہا کہ 2020 میں کابینہ کمیٹی نے فیصلہ کیا تھا کہ مظفر گڑھ کے پانچ پاور ہاؤس فروخت کیے جائیں گے۔ اس وقت ملک میں بجلی کی اوور کپیسٹی ہے۔چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ ملک میں بجلی نہیں ہے اور آپ کہ رہے ہیں اوورکپیسٹی ہے۔سیکرٹری توانائی نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ لائن لاسز والے علاقوں میں ہو رہی ہے، پرانی ٹیکنالوجی کے حامل پاور پلانٹس کی نجکاری نہیں ہو سکتی، پرانے پاور پلانٹس کو کابینہ نے بند کرنےکا فیصلہ کیا، گدو اور نندی پور کمبائنڈ سائیکل پاور پلانٹس کی نجکاری کی جا رہی ہے، ان پلانٹس کی صرف مشینری فروخت کی جا رہی ہے، اراضی نہیں۔کمیٹی نے کہا کہ فروخت کیے جانے والے تمام پرانے پاور پلانٹس کی تفصیلات دی جائیں اور اب تک فروخت ہونے والے پاور پلانٹس کا اسپیشل آڈٹ کیا جائے۔آڈٹ حکام نے کہا کہ صرف ان پلانٹس کا آڈٹ کرسکتے ہیں جن کی فروخت مکمل ہوچکی ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر