یوٹیلیٹی اسٹور رائٹ سائزنگ، 2800کنٹریکٹ ملازمین فارغ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن بورڈ نے وفاقی کابینہ کی رائٹ سائزنگ پالیسی کی روشنی میں ادارے میں رائٹ سائزنگ پلان کی منظوری دی جس پر30جون تک عمل درآ مد کیا جا ئےگا۔رائٹ سائزنگ پلان تحت یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ریجن 64 سے کم کرکے34کردیے گئے ہیں جبکہ برانچز کی تعداد3700سے کم کرکے1565کردی گئی۔ 2800کنٹریکٹ ملازمین کو کنٹریکٹ کی کلاز کے تحت ایک ماہ کی تنخواہ دے کر فارغ کیا گیا۔ یہ احکامات ہر ریجن میں الگ الگ جاری کئے گئے ہیں۔کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کرنے سے ماہانہ 10 سے 11 کروڑ روپے کی بچت ہوگی۔ ا س وقت ادارے کو ماہانہ 50 سے 60 کروڑ روپے نقصان کا سامنا ہے۔ اس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ ماضی میں سیا سی بنیادوں پر برانچیں کھولی گئیں اور سیا سی بھرتیاں کی گئیں جس سے سیلری بل میں بے تحاشا اضافہ ہوگیا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر