یوم آزادی صحافت، یونیسکو کے تعاون سے صحافیوں کیلئے فیلوشپ کا اعلان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) اس پروگرام کا مقصد صحافیوں کی پیشہ ورانہ صلاحیت کو بڑھانا ہے تاکہ وہ ڈیجیٹل حقوق اور انٹرنیٹ گورننس سے متعلق موضوعات کو صنفی حساسیت اور انسانی حقوق کے تناظر میں مؤثر انداز میں رپورٹ کر سکیں۔اس فیلوشپ کے ذریعے 12 منتخب صحافیوں کو ڈیجیٹل حقوق اور صنفی شمولیت سے متعلق جامع علم اور عملی مہارت فراہم کی جائے گی جس کے تحت اعلیٰ معیار کی تحقیقی صحافت کی تیاری اور اشاعت کو فروغ دیا جائے گا جو ڈیجیٹل صنفی شمولیت کے مسائل کو اجاگر کرے گی اور اس موضوع پر عوامی شعور اور میڈیا میں مؤثر نمائندگی کو یقینی بنائے گی۔چیئرپرسن این سی ایچ آر رابعہ جویری آغا نے کہا کہ پاکستان میں ڈیجیٹل رسائی بڑھنے کے باوجود خواتین کی ڈیجیٹل دنیا میں مکمل شمولیت میں ایک نمایاں صنفی خلا موجود ہے، صحافی اس خلا کو اجاگر کرنے، عوامی بحث کو مؤثر بنانے اور اداروں کو جوابدہ بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔میڈیا میٹرز فار ڈیموکریسی کی شریک بانی صدف خان نے کہاکہ ڈیجیٹل دنیا میں صنفی شمولیت کے فروغ کے لیے باخبر اور باریک بین صحافت ناگزیر ہے، آج جب ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز معلومات تک رسائی اور ان کے کنٹرول کو تشکیل دے رہی ہیں، تو ضروری ہے کہ صحافی ان موضوعات کو انسانی حقوق اور صنفی حساسیت کے ساتھ رپورٹ کرنے کی صلاحیت رکھیں، یہ فیلوشپ اس صلاحیت کو بڑھانے کا ایک اہم موقع ہے۔فیلوشپ کے لیے درخواستیں کھلی ہیں اور 15 مئی 2025 تک موصول کی جائیں گی۔ دلچسپی رکھنے والے صحافی https://forms.gle/ycYhYjoo8kXfbDd86. پر آن لائن درخواست فارم بھر کر اپلائی کر سکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر