مئی سے جولائی کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں معمول کے مطابق بارش کا امکان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں فروری سے اپریل تک کہیں معمول اور کہیں معمول سے کم بارش ہوئی، سندھ اور جنوبی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں معمول سے کم بارش ہوئی، شمالی اور وسطی علاقوں میں درمیانی اور شدید بارشیں ہوئی جب کہ بارش کم ہونےکی وجہ سے مٹی میں نمی کی کمی کا سامنا ہے۔
مئی سے جولائی کے دوران معمول کے مطابق بارش کا امکان
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ مئی سے جولائی کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں معمول کے مطابق بارش کا امکان ہے، وسطی سے جنوبی حصوں میں معمول سے زیادہ بارش ہوسکتی ہے۔اس کے علاوہ شمال مشرقی پنجاب میں سب سے زیادہ بارش کا امکان ہے جب کہ خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اورکشمیر میں معمول سےکم بارش متوقع ہے، پنجاب، سندھ، بلوچستان اور جنوبی خیبرپختونخوا میں معمول کے مطابق بارش ہونے کا امکان ہے۔
مئی سے جولائی کے دوران ہیٹ ویو اور مختلف حصوں میں سیلاب کا خدشہ
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ان 3 ماہ کے دوران ہیٹ ویو کا امکان بھی موجود ہے، جنوبی پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں ہیٹ ویوز آسکتی ہیں، جون، جولائی میں سندھ، پنجاب، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا کے کچھ علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ہے جب کہ کے پی کے بالائی علاقوں،گلگت بلتستان اور کشمیر میں درجہ حرارت میں اضافے کی توقع ہے، زیادہ درجہ حرارت سے برف پگھلنے کی رفتار بڑھے گی اور دریاؤں کی سطح میں اضافہ ہوگا۔
مغربی سسٹم کے تحت سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی لہر ملک کے بالائی و وسطی علاقوں پر اثرانداز ہے، یہ سسٹم ملک کے جنوبی حصے پر پھیل رہا ہے، آج تھرپارکر، عمرکوٹ کے اضلاع میں آندھی اور درمیانی بارش کا امکان ہے، ٹھٹہ ،بدین، میرپورخاص، حیدرآباد اور سانگھڑ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔اس کے علاوہ کل بھی سندھ میں کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ پیر کو جامشورو، دادو، قمبرشہدادکوٹ اور سکھر میں آندھی اورہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
کراچی میں پیر کو آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع
دوسری جانب کراچی میں بھی پیر کو آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، کراچی میں آئندہ تین روز موسم گرم اور مرطوب رہنےکاامکان ہے، شہر میں اتوار کو تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر