جھوٹی خبریں اور پروپیگنڈا بھارت کا وطیرہ بن چکا ہے: ڈاکٹر عرفان اشرف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) سینٹر فار ڈیولپمنٹ اینڈ اسٹیبلیٹی کے پیٹرن اِنچیف بریگیڈیئر (ر) آصف ہارون راجہ نے بھارت کی جانب سے کئے جانے والے فالس فلیگ آپریشنز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہےکہ بھارت نے 1971 سے لے کر پہلگام حملے تک متعدد فالس فلیگ کارروائیاں کی ہیں تاکہ پاکستان کو بدنام کیا جا سکے، بھارت مسلسل جھوٹے حملے خود کر کے ان کا الزام پاکستان پر ڈال رہا ہے تاکہ عالمی برادری کو گمراہ کیا جا سکے حالانکہ بھارت کی خفیہ ایجنسی را (RAW) پاکستان کے اندر دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہے، جن کا مقصد پاکستان کے امن کو نقصان پہنچانا ہے،انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ڈاکٹر عرفان اشرف کے ہمراہ پر یس کانفرنس کرتے ہوئے بھارت کے فالس فلیگ آپریشنز کے حوالے سے اپنے تھنک ٹینک کی رپورٹ پیش کرتے ہوئےکیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت جھوٹے خطرات اور منصوبہ بند حملوں کے ذریعے دنیا کو دھوکہ دیتا چلا آ رہا ہے، یہ فالس فلیگ آپریشنز نہ صرف جمہوریت کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ غیر ضروری دشمنیاں بھی پیدا کرتے ہیں۔ اس تمام صورتحال میں احتساب نہایت ضروری ہے تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو اور عالمی استحکام قائم رہے جبکہ پاکستان ہمیشہ شفاف تحقیقات اور سچائی کی تلاش پر زور دیتا رہا ہے،بریگیڈیئر (ر) آصف ہارون راجہ نے مزید کہا کہ بھارت کی خفیہ ایجنسی را (RAW) پاکستان کے اندر دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہے، جن کا مقصد پاکستان کے امن کو نقصان پہنچانا ہے۔ یہ خفیہ کارروائیاں نہ صرف گمراہ کن ہیں بلکہ عالمی انصاف کے اصولوں کی خلاف ورزی بھی ہیں، جھوٹے خطرات اور منصوبہ بند حملوں کے ذریعے بھارت دنیا کو دھوکہ دیتا رہا ہے۔ یہ فالس فلیگ آپریشنز نہ صرف جمہوریت کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ غیر ضروری دشمنیاں بھی پیدا کرتے ہیں۔ اس تمام صورتحال میں احتساب نہایت ضروری ہے تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو اور عالمی استحکام قائم رہے۔بریگیڈیئر (ر) آصف ہارون راجہ نے زور دیا کہ بھارت کو اس کے ان جھوٹے اقدامات پر جوابدہ ٹھہرایا جائے کیونکہ اس کے فالس فلیگ آپریشنز اور سرحد پار ٹارگٹ کلنگ کے ثبوت سامنے آ چکے ہیں۔ پاکستان ہمیشہ مؤثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اختتامی کلمات میں ڈاکٹر عرفان اشرف نے تمام شرکاء اور مقررین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بھارت کی جھوٹی مہمات پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج کر رہی ہیں۔ بھارتی حکومت اور میڈیا جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں، اور اس صورتحال کا حل سنجیدہ مذاکرات اور متوازن خارجہ پالیسی کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان ہر سطح پر اس صورتحال کا مناسب اور بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر