اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بھارت سے ایک پاکستانی سفارت کار اور عملے کے 7 ارکا ن واہگہ بارڈر کے راستے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔واہگہ بارڈرذرائع کےمطابق بھارت سے پاکستانی سفارتکار سہیل قمر اور عملے کے 4 ارکان شام کو واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچے۔ اس سے قبل سہ پہر کو بھی پاکستانی سفارت خانے کے 3 ارکان اور ان کے 26 فیملی ممبران واہگہ بارڈر کے راستے وطن واپس پہنچے تھے۔
بھارت سے ایک پاکستانی سفارت کار اور عملے کے 7 ارکا ن بذریعہ واہگہ بارڈر وطن واپس پہنچ گئے



