چین کی فینٹانائل کی آڑ میں امریکی محصولات پر شدید تنقید،غنڈہ گردی قرار دے دیا

بیجنگ (شِنہوا) چین نے امریکہ کی جانب سے فینٹانائل کی آڑ میں چین پر اضافی محصولات عائد کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے اسے غنڈہ گردی کا روایتی اقدام قرار دیا۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کُن نے میڈیا کی ان اطلاعات پر ردعمل دیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ امریکہ چین پر فینٹانائل کے معاملے پر ٹھوس اقدامات کے لئے دباؤ ڈالنے کی خاطر مزید سخت اقدامات کرسکتا ہے۔
گو نے کہا کہ فینٹانائل کا مسئلہ چین نہیں بلکہ امریکہ کا مسئلہ ہے اور اس کی اصل ذمہ داری بھی امریکہ پر ہی عائد ہوتی ہے۔
گو نے مزید کہا کہ امریکہ نے چین کی نیک نیتی کو نظر انداز کرتے ہوئے بلا جواز اضافی محصولات عائد کئے جس سے انسداد منشیات کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان مکالمے اور تعاون کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ امریکہ کو سمجھنا چاہئے کہ غلیظ مہمات اور حملے اس کی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکامی کو نہیں چھپا سکتے، نیکی کا جواب دشمنی سے دینا مسئلے کے حل میں مددگار نہیں ہوگا اور دباؤ اور دھمکیاں چین کے ساتھ تعامل کا درست طریقہ ہرگز نہیں ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر