’دریائے سندھ میں یا تو ہمارا پانی بہے گا یا اُن کا خون‘، بلاول کا مودی سرکار کو دوٹوک پیغام

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم ڈٹ کر بھارت کا مقابلہ کریں گے، ہماری فوج بھارت کو منہ توڑ جواب دے گی۔سکھر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کا واقعہ ہوا توبھارت نے پاکستان پر الزام لگادیا۔بلاول نے کہا کہ مودی کی دریائے سندھ کے حوالے سے کوششیں ناکام کروائیں گے، سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو کوئی نہیں مانےگا، سندھ کےدریا کےوارث ہم ہیں اور ہم اس کا تحفظ کریں گے۔کینالز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے طے کرلیا ہے کہ نئی کینال عوام کی مرضی کے بغیر نہیں بنے گی۔بلاول کا کہنا تھا کہ تمام صوبوں کی رضامندی کے بغیرکینال نہیں بن سکتے، طے ہوگیا ہے کہ آپ کی مرضی کے بغیرکوئی نئی نہر نہیں بنے گی۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ جولائی سےکینالز منصوبے پر ہمارا اعتراض ہے، جن منصوبوں پر اتفاق رائےنہیں ہوگا وہ منصوبہ واپس متعلقہ ادارے کو بھیجا جائےگا۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر