روس کی جانب سے یوکرین پر داغے گئے شمالی کوریا کے میزائل سے امریکی ساختہ پرزے ملے: یوکرینی صدر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)صدر زیلنسکی نے جمعے کے روز سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ میزائل جس نے کیف میں شہریوں کو قتل کیا، اس میں کم از کم 116 پرزے بیرونی ممالک سے حاصل کیے گئے تھے اور بدقسمتی سے ان میں سے بیشتر امریکی کمپنیوں کے بنائے ہوئے تھے۔ صدر زیلنسکی کے مطابق 24 اپریل کو روس کے حملے میں کیف میں 12 افراد جاں بحق اور تقریباً 90 زخمی ہوئے، جن میں سے کئی کی حالت نازک ہے۔ انہوں نے کہا کہ میزائل حملے کے بعد سے جاری ریسکیو آپریشن آج مکمل ہوا ہے، 30 سے زائد افراد اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے اور کچھ کے اعضا کاٹنے پڑے ہیں۔زیلنسکی نے کہا کہ حملے میں استعمال ہونے والے میزائل کی مکمل تحقیقات جاری ہیں، تاہم ابتدائی شواہد سے یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ یہ بیلسٹک میزائل شمالی کوریا کا تھا۔یوکرینی صدر نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ روس اور شمالی کوریا کے درمیان عسکری تعاون کو روکنے کے لیے فوری اور سخت اقدامات کیے جائیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر