جن محکموں کا کام شہریوں کی حفاظت ہے وہی ہراساں کرتے ہیں: سندھ ہائیکورٹ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)غیر ملکی باشندوں کو رہائش فراہم کرنے پر پولیس کی ہوٹل منیجر کو مبینہ دھمکیاں دینے کے کیس کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا ہوٹل مالک کو کہا گیا اگر چینی باشندوں کو رہائش فراہم کی تو کارروائی کی جائے گی، جبکہ پولیس کا مؤقف تھا کہ ہوٹل منیجر کو ہراساں نہیں کیا گیا۔جسٹس ظفر راجپوت نے ریمارکس دیے پولیس کے کرتوت ہی ایسے ہیں کہ ان پر یقین کرنا مشکل ہے، ایس ایچ او کہاں ہے، اس نے اس الزام کے بارے میں کیا کہا ہے؟وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا ایس ایچ او کا بیان ریکارڈ پر ہے اس کا کہنا ہےکہ ہوٹل منیجر کو ملاقات کیلئے بلایا تھا، جس پر عدالت نے کہا ریکارڈ پر سب انسپکٹر عبد القیوم کا بیان ہے، کسی اور کے دستخط نہیں ہیں۔وکیل کا کہنا تھا یہ بیان ایس ایچ او کی جانب سے عبد القیوم نے لکھا ہے، ایس ایچ او کا بیان سمجھا جائے، جس پر عدالت نے کہا ایس ایچ او کب سے اتنا بڑا افسر ہو گیا کہ اس کی جانب سےکوئی اور بیان داخل کرے، بیان کو ایس ایچ او کے بیان کی حیثیت سے پیش کرنے والوں نے غلط بیانی کی ہے۔کمرہ عدالت میں موجود پولیس اہلکاروں اور سرکاری وکیل نے معذرت طلب کرلی، عدالت نے کہا یہاں بیٹھ کر معلوم ہو جاتا ہےکیسے ہوٹلوں میں کمرے بک کروائے جاتے ہیں اور کھانے منگوائے جاتے ہیں۔جسٹس ظفر راجپوت کا کہنا تھا پولیس یا انٹیلی جنس اہلکار ہوٹل جاکر کسی کا بھی پاسپورٹ یا ریکارڈ چیک کر سکتے ہیں، سفید پوش منیجرز کو تھانے طلب کرنا اور لاک اپ کی دھمکیاں دینا کون سا قانون ہے؟ محکموں کا کام شہریوں کی حفاظت ہے، یہی ہراساں کرتے ہیں، کسی کا کاروبار تباہ ہو جائے، کسی کی عزت برباد ہو جائے انھیں خیال ہی نہیں ہے۔یاد رہے کہ صدر میں واقع ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے پولیس کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔سندھ ہائیکورٹ نے انسپکٹر آغا معشوق علی کو حلف نامے کے ساتھ 14 مئی کو طلب کر لیا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر