مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن، 1500 سے زائد کشمیری گرفتار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیریوں کو سری نگر، اننت ناگ، کلگام، پلواما، شوپیاں، گاندربل اور بڈگام سے گرفتار کیا گیا جب کہ گرفتار کیے گئے کشمیریوں کی تعداد 1500 سے زائد ہے۔رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ وادی کے مکینوں کو ڈرایا دھمکایا اور ہراساں کیا جارہا ہے۔مقبوضہ کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے کنوینر ناصر کھوہامی نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارت میں بھی کشمیری طلبہ کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔اتراکھنڈ، اترپردیش اور ہماچل پردیش میں کشمیری طلبہ سے اپارٹمنٹ اور ہاسٹل چھوڑنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے جب کہ ہماچل پردیش کی یونیورسٹی میں ہاسٹل کے دروازے توڑ کر طلبہ پر حملہ بھی کیا گیا ۔یاد رہے کہ 3 روز قبل مقبوضہ کشمیر کے ضلع پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد ہلاک اور ایک درجن زخمی ہو گئے تھے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر