اگر ہمارے شہریوں پرحملہ ہوا تو بھارتی شہری بھی محفوظ نہیں رہیں گے: وزیر دفاع

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بھارت کے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد پیدا ہونے والی ملکی داخلی و خارجی صورتحال پر قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد دیگر وفاقی وزرا کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم واضح کر دیں ہم ایسی دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں، پاکستانی شہروں میں شہریوں کو نشانہ بنایا گیا تو جواب بھارت کے شہروں میں اسی طرح دیں گےوزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بھارت نے ماحول گرم کرنا چاہا تو ہم بھی تیار ہیں، جب بھارت جیسا دشمن پڑوس میں ہو تو ہمارے میزائل تجربات جاری رہیں گے،24 کروڑ عوام مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے، ہم اپنے دفاع کا پورا حق رکھتے ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہماری مغربی سرحد پر بھارت نے بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کو مسلط کیا ہوا ہے، کسی اور ملک میں ایسا سرٹیفائید دہشت گرد حکمران نہیں، بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے لیڈرز بھارت میں ہیں، ہم نے دہشت گردی کی مذمت کی، پاکستان دنیا کے ہر کونے میں دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارت ملوث ہے،جو بی ایل اے کر رہی ہے، جو افغانستان سے ہو رہا ہے اس میں بھارت کا ملوث ہونا نظر آتا ہے، بطور ریاست بھارت نے کینیڈا اور امریکا میں دہشت گردی ایکسپورٹ کی،دہشت گردی کے باعث کینیڈا نے بھارت کے خلاف احتجاج کیا، سب سے بڑی زندہ گواہی ہمارے پاس کلبھوشن بیٹھا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی پریشر میں آنے والے نہیں ہیں، انہوں نے ہماری ائیراسپیس کی خلاف ورزی کی، ہم نے اپنی ائیراسپیس کا دفاع کیا، ایک کم درجے کی لڑائی بھارت پاکستان کے ساتھ لڑ رہا ہے، اگر بھارت نے کوئی ایڈونچر کرنا چاہا تو پاکستان تیار ہے ، پاکستان اپنے دفاع میں کسی بین الاقوامی دباؤ کو خاطر میں نہیں لائےگا، پاکستان کی افواج اور عوام اپنی سرزمین کے ذرے ذرے کا دفاع کریں گے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر