امریکی رکن کانگریس کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں جیک برگمین نے کہا کہ پاکستان کے دورے اور وہاں رہنماؤں سے رابطے کے بعد وہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ دہرا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کی شراکت داری جمہوریت، انسانی حقوق اور معاشی خوشحالی جیسی مشترکہ اقدار پر قائم ہے، آئیے آزادی اور استحکام کے لیے مل کر کام کریں۔یاد رہے کہ ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے جیک برگمین نے اپریل کے وسط میں دورہ پاکستان کے دوران سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی تھیں۔پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں نے سوشل میڈیا پر جیک برگمین پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی رہنماؤں سے ملاقاتوں کے دوران انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ کیوں نہیں کیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے برطانیہ کو پہلگام واقعےکی تحقیقات میں شمولیت کی دعوت دے دی
پہلگام واقعے کے بعد آرمی چیف کی سخت پوزیشن نے ہی پاکستان کا موجودہ مؤقف تشکیل دیا، امریکی اخبار
بھارتی آبی جارحیت زور پکڑ گئی، دریائےچناب میں پانی کی آمد 29 ہزار 300کیوسک کم ہوگئی
اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی
سونے کی فی تولہ قیمت میں 7000 روپے سے زائد کا اضافہ
جناح ہاؤس حملے میں غفلت برتنے پر فوج کے 3 اعلیٰ افسران کو بغیر پنشن و مراعات ریٹائر کیا گیا، اٹارنی جنرل
پاکستان کا ایک اور میزائل کا کامیاب تجربہ
فوجی عدالتوں میں سیویلینز کے ٹرائل سے متعلق انٹرا کورٹ اپیل کا فیصلہ محفوظ





  ملتی میڈیا   
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر
آخری لمحات شہید اسمائیل ہنیہ