اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کراچی واٹر سپلائی کی نگرانی کے لیے قائم کمیٹی کے پہلے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پانی براہ راست شہریوں کے گھروں تک پہنچنا چاہیے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ منصوبوں کے ڈائریکٹرز مکمل ٹائم لائنز فراہم کریں تاکہ بجٹ اصل پیشرفت کے مطابق جاری ہو جب کہ حکومت سندھ اس بات کو یقینی بنائے کہ کے فور پانی منصوبے کی تکمیل کے بعد ٹینکر مافیا کا خاتمہ ہو۔
کے فور منصوبے کے بعد حکومت سندھ ٹینکر مافیا کا خاتمہ یقینی بنائے: احسن اقبال



