آسٹریلیا نے 6 بھارتی ریاستوں پر اسٹوڈنٹ ویزا کے حوالے سے پابندیاں عائد کر دیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بھارتی میڈیا کے مطابق جن ریاستوں کے شہریوں پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں ان میں میں پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش، راجستھان، گجرات اور جموں و کشمیر شامل ہیں۔یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب آسٹریلیا کو بھارت سے آنے والی درخواستوں میں جعلی اور غیر سنجیدہ ویزا درخواستوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا، حکام کے مطابق بہت سے افراد تعلیمی مقصد کے بجائے مستقل رہائش حاصل کرنے کے لیے اسٹوڈنٹ ویزا کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔جعلی ویزا درخواستوں کے رجحان کے پیش نظر آسٹریلیا کی کئی یونیورسٹیوں نے ان 6 ریاستوں سے ویزا درخواستیں وصول کرنے پر یا تو مکمل پابندی عائد کردی ہے یا ان کے لیے اضافی جانچ پڑتال اور تصدیقی عمل متعارف کرایا ہے۔ بعض تعلیمی ادارے اب آسٹریلیا کے محکمہ داخلہ کے ساتھ مل کر ویزا درخواستوں کی سخت جانچ کر رہے ہیں تاکہ نظام کو شفاف بنایا جاسکے۔آسٹریلوی حکام نے اس صورتحال پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر سنجیدہ درخواستیں ملک کے تعلیمی نظام کی ساکھ کو متاثر کر سکتی ہیں۔ اگرچہ تمام یونیورسٹیوں پر یہ پابندیاں یکساں طور پر لاگو نہیں کی گئیں مگر کئی ادارے اب محکمہ داخلہ کے ساتھ مل کر اپنے داخلے کے عمل کو مزید سخت بنا رہے ہیں۔آسٹریلیا کی حکومت پر اس وقت یہ دباؤ بھی بڑھ رہا ہے کہ وہ اپنے ویزا نظام کی شفافیت برقرار رکھتے ہوئے ان طلبہ کے لیے راہ ہموار کرے جو واقعی تعلیمی مقصد کے تحت ملک میں آنا چاہتے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر