مراد علی شاہ کو سندھ سے زیادہ پنجاب کےکسانوں کی فکر ہے: عظمیٰ بخاری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)نہروں کے معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب کے کسانوں کی فکر کرنے کے لیے پنجاب کے وارث موجود ہیں، کیا سندھ میں کاشت کار نہیں؟کیا سندھ حکومت نے گندم کی قیمت مقرر کردی؟ کیا سندھ حکومت نے کسانوں سے گندم خریدلی؟عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ اور ان کی جماعت 16سال سے حکمران ہے، اپنی کارکردگی بتائیں، مریم نواز نے ایک سال میں پنجاب کےکسانوں کو 110 ارب روپےکا تاریخی پیکج دیا،مریم نواز نے پنجاب کے کسانوں کو کسان کارڈ،گرین ٹریکٹر، سپر سیڈر دیے ہیں، مریم نواز نے ٹیوب ویلز سولرائزیشن اور گندم پر 15ارب کا پیکج دیا ہے، پنجاب میں اس سال ریکارڈ گندم کی پیداوار ہوئی ہے، آئندہ سال اس سے بھی زیادہ گندم کی پیداوار ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی ترقی و خوشحالی دو صوبوں کی حکومتوں کے اعصاب پر سوار ہو چکی ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ مراد علی شاہ مرکزی شاہراہ کو بند کرنے والے مظاہرین کی حمایت کر رہے، مراد علی شاہ کو گنڈا پور سے مختلف نظر آنا چاہیے۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر