چین کا سرحد پار مالیاتی خدمات میں اضافے کے لئے شنگھائی میں سہولت مہیا کرنے کا منصوبہ

بیجنگ (شِنہوا) چین شنگھائی میں سرحد پار مالیاتی خدمات کو مزید آسان بنانے کے لیے مزید اقدامات کرے گا اور اس مقصد کے لیے شہر کے بین الاقوامی مالیاتی مرکز کے طور پر کردار سے فائدہ اٹھائے گا۔
مرکزی بینک، شنگھائی بلدیاتی حکومت اور دیگر مالیاتی حکام کے مشترکہ طور پر جاری کردہ ایک منصوبے میں 18 اہم اقدامات کا خاکہ پیش کیا گیا ہے جن میں سرحد پار لین دین کو بہتر بنانا، زرمبادلہ میں خطرات سے بچاؤ کو مستحکم کرنا اور برآمدی اداروں کے لئے بیمہ شعبے کی خدمات میں اضافہ کرنا شامل ہے۔
چین زرمبادلہ کے کاروبار کے انتظام اور آپریشن کو مزید بہتر بنائے گا اور کاروباری گروپس کو شنگھائی میں فنڈ پول قائم کرنے کی ترغیب دے گا تاکہ عالمی فنڈز کا مئوثر آن شور انتظام اور استعمال حاصل کیا جا سکے۔
ملک ڈیجیٹل خدمات فراہم کرنے کی اپنی صلاحیت بڑھانے کےلئے مالیاتی اداروں کو بھی فروغ دے گا اور بلاک چین جیسی ٹیکنالوجیز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بیرون ملک توسیع کرنے والے کاروباری اداروں کے لئے خدمات کو بہتر بنانے میں ان کی مدد کرے گا۔
منصوبے کے مطابق کراس بارڈر انٹر بینک پیمنٹ سسٹم کی فعالیت اور عالمی دائرہ کار کو بڑھانے اور مزید بیننکوں کو اس نظام میں حصہ بنانے کی ترغیب دینے کی کوششیں کی جائیں گی۔
اس منصوبے میں زرمبادلہ کے خطرات سے بچاؤ کے لیے مختلف مصنوعات اور خدمات تیار کرنے اور چینی کرنسی رین من بی کے سرحد پار استعمال کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے ۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر