اسرائیل کی جانب سے 3 دن کے دوران غزہ میں 200 سے زائد حملے

یروشلم (شِنہوا) اسرائیلی فوج نے گزشتہ 3 دن میں غزہ کی پٹی پر 200 سے زائد فضائی حملے کئے ہیں جس میں اسلامی جہاد تحریک کا ایک رکن جاں بحق ہو گیا۔
فوج نے بتایا کہ ان حملوں میں عسکریت پسندوں کی سہولیات ، پناہ گاہوں ، راکٹ لانچ اور اسنائپر پوزیشنز، ہتھیاروں کے ڈپو اور کمانڈ مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔
فوج نے جاں بحق جنگجو کی شناخت احمد منصور کے نام سے کی ہے جس کے بارے میں بتا یا گیا ہے کہ اس نے 7 اکتوبر 2023 کو حماس کی قیادت میں اسرائیل پر ہونے والے اچانک حملے میں حصہ لیا تھا اور بعد میں جاری جنگ کے دوران راکٹ داغنے کی ہدایت دی تھی۔
رفح کے شبورہ اور تل السلطان علاقوں میں اسرائیلی فوجیوں نے دہشت گرد سہولیات کو ختم کرکے دستی بموں، گولہ بارود اور دیگر فوجی سازوسامان کا ذخیرہ برآمد کرلیا ہے۔
فوج نے بتایا کہ رفح کو خان یونس اور باقی غزہ سے الگ کرنے والے حال ہی تعمیر کردہ موراگ کوریڈور کے ساتھ فوجیوں نے ہتھیاروں کا پتہ لگایا،حماس کی سہولیات کو تباہ کیا اور کئی عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر