اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) متاثرہ شہری کے مطابق شادی کے لیے دلہن کو ایک لاکھ نقد دیے تھے اورشاپنگ بھی کرائی تھی لیکن جب بارات لے کرگیا تو دلہن کےگھرکو تالا لگا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ 16 اپریل کو پیش آیا، شادی کےنام پردھو کےکے الزام میں 3 خواتین سمیت 4 افرادکے خلاف درخواست دائر کردی گئی جس کے بعد تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
سرگودھا میں لڑکی والوں نے شہری کو شادی کے نام پر چونا لگادیا



