پیوٹن کا ایسٹر کے موقع پر یوکرین سے عارضی جنگ بندی کا اعلان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) روسی صدارتی دفتر کریملن کا کہنا ہےکہ روس 19 اپریل شام 6 بجے سے 21 اپریل رات 12 بجے تک جنگ بندی پر عمل کرےگا۔کریملن کا کہنا ہےکہ ہم یوکرین کی جانب سے بھی جنگ بندی پر عمل کی امید رکھتے ہیں، روسی فوج یوکرین کی جانب سے جنگ بندی کی کسی بھی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دے گی۔روسی صدر کا کہنا ہےکہ عارضی جنگ بندی کے دوران یوکرین کا رویہ امن معاہدے کے لیے یوکرین کی سنجیدگی ظاہر کرے گا، روس ہمیشہ سے امن بات چیت کے لیے تیار رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یوکرین تنازع کے منصفانہ حل کے لیے امریکا، چین اور دیگر ممالک کی خواہش کا خیرمقدم کرتے ہیں۔دوسری جانب امریکا نے یورپی رہنماؤں کے ساتھ ایک نئی امن تجویز پیش کی ہے جس کا مقصد روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی اور بالآخر جنگ کا خاتمہ ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پیرس میں یورپی اتحادیوں سے ملاقات کے دوران امن تجویز پر گفتگو کی۔ تجویز میں کہا گیا ہے کہ اگر ایک پائیدار جنگ بندی ہو جاتی ہے تو امریکا روس پر عائد کچھ پابندیاں نرم کرنے پر تیار ہوسکتا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر