چینی صدر کی چین۔کمبوڈیا دوستی کو فروغ دینے کے لئے خدمات پر ملکہ کمبوڈیا کی تعریف

نوم پنہ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ مادر ملکہ نور دوم مونی نیتھ سیہانوک چین اور کمبوڈیا کی دوستی کی گواہ اور فروغ کنندہ ہیں۔نوم پنہ کے شاہی محل میں مادر ملکہ سے ملاقات کے دوران شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ چینی عوام کے لئے خصوصی دوستانہ جذبات رکھتی ہیں اور وہ عوامی جمہوریہ چین کے تمغہ دوستی سے نوازے جانے کی مستحق ہیں۔شی جن پھنگ نے یہ بھی کہا کہ چین ان کا دوسرا گھر ہے، انہیں کسی بھی وقت چین آنے پر خوش آمدید کہا جائے گا۔شی جن پھنگ نے کہا کہ کمبوڈیا کے بادشاہ فادر نور دوم سیہانوک چین اور کمبوڈیا کی دوستی کے علم بردار تھے۔ انہوں نے چین کی بانی قیادت کے ساتھ مل کر ذاتی طور پر چین اور کمبوڈیا کے درمیان آہنی دوستی قائم کی۔چینی صدر نے کہا کہ ہم ان کی تاریخی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔اس موقع پر مادر ملکہ نے کہا کہ شی جن پھنگ کمبوڈیا کے سب سے بڑے دوست ہیں اور یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے کہ چین اور کمبوڈیا کی دوستی، جو دونوں ممالک کی بانی قیادت نے قائم کی تھی، مسلسل مضبوط اور ترقی پارہی ہے۔مادر ملکہ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان آہنی دوستی مزید مضبوط ہوگی۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 خارجی جہنم واصل
شہریوں کی حفاظت ترجیح، حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد بڑی کارروائی کی: عطا تارڑ
ایران امریکہ نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا، امریکی نیوز ویب سائٹ
سندھ رینجرز کیمپ حملہ: سات روز قبل افغانستان سے پاکستان آئے، گرفتار دہشتگرد کا دعویٰ
سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی
حالیہ حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ اتوار کو تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، ایران
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر