پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ورلڈکپ کھیلنے بھارت نہیں جائےگی: چیئرمین پی سی بی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان ویمن ٹیم معاہدے کے مطابق بھارت نہیں جائےگی، بھارت میزبان ہے وہ فیصلہ کرےگا کہ کہاں کھلانا ہے۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ہم بھارت کے سوا کسی بھی جگہ کھیلنےکو تیار ہیں۔ویمن ٹیم کی پرفارمنس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جب ٹیم ایک ہوکرکھیلے تو اسی طرح کا نتیجہ آتا ہے، ویمن کرکٹرز کو انعام ملےگا یہ اُن کا حق ہے، یہ ہر ٹیم کے لیے ہے کہ وہ ایک ہو کر کھیلیں تو ایسے ہی نتائج آئیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ویمن ٹیم میں چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں ہوتی رہی ہیں تو پھر ایک ٹریک پر آئے ہیں۔ اسی طرح دوسری ٹیموں انڈر 19 شاہین اور قومی ٹیم کے نتائج بھی آنا شروع ہوجائیں گے۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے حوالے سے آئندہ اہم فیصلے ہوں گے۔ عاقب جاوید سے عبوری ذمہ داری سنبھالنے کی درخواست کی تھی، یہ عارضی فیصلہ تھا، آئندہ ہفتے اس بارے میں دیکھتے ہیں۔ان سے سوال کیا گیا کہ محمد رضوان ناراض دکھائی رہے ہیں وہ کہتے ہیں میرے پاس اختیارات نہیں۔ اس پر چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ میں اس بارے میں کوئی کمنٹ نہیں کروں گا۔اس سے قبل محسن نقوی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی اور انہیں شاباش دی۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنے پر ٹیم کو مبارک باد بھی دی۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں خواتین کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور ٹیم کے لیے انعام کا اعلان بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ امید ہےکہ آپ ورلڈکپ میں ایسی شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھیں گی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر