30 اپریل کے بعد کوئی غیر ملکی ویزے کے بغیر پاکستان میں نہیں رہے گا، وزیر مملکت برائے داخلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ غیر ملکیوں کے انخلا کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی اور 30 اپریل کے بعد کوئی غیر ملکی ویزے کے بغیر پاکستان میں نہیں رہے گا۔انہوں نے کہا غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو ملازمت، گھر یا دکان کرائے پر دینے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ افغان حکومت سے رابطے میں ہیں، بات چیت کے لیے نائب وزیراعظم کی قیادت میں ایک وفد افغانستان جارہا ہے۔واضح رہے پاکستان میں مقیم غیر قانونی افغان شہریوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور یکم اپریل سے اب تک 40 ہزار سے زائد افغان شہریوں کو واپس بھیجا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر