دریائے سندھ سےکینالز نکالنےکیخلاف وکلاکا ببرلو بائی پاس پردھرنا، 3 صوبوں کا زمینی رابطہ منقطع

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)صدر کراچی بار کونسل عامر نواز وڑائچ کی قیادت میں وکلا نے آج صبح سے سکھر اور خیرپور کے درمیان ببرلو بائی پاس پر دھرنا دے رکھا ہے جبکہ سندھ کے دیگر شہروں سے بھی وکلا دھرنے میں شریک ہوئے ۔دھرنے کی وجہ سے بائی پاس پر ٹریفک معطل ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہیں جبکہ ببر لو بائی پاس بند ہونےسے 3 صوبوں کازمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر کراچی بار کونسل عامر وڑائچ نے کہا کہ کراچی سے سکھر تک ہر ضلع میں ہمارا بھرپور استقبال کیا گیا ہے، 4 مطالبات کےلیے احتجاجی دھرنا دیا ہے، پہلی ترجیح متنازع کینالز کا خاتمہ ہے۔وکلا کے دھرنے میں رہنما جے یو آئی مولانا راشد محمود سومرو بھی شریک ہوئے اور کہا کہ کینالز کا مسئلہ فرد واحد کا نہیں بلکہ پورے سندھ کا مسئلہ ہے، اگر ہمارا مطالبہ پورا نہیں کیا گیا تو کموں شہید سندھ پنجاب بارڈر پر احتجاجی دھرنا دیں گے اور ایک کنٹینر بھی کموں شہید سے گزرنے نہیں دیں گے۔دوسری جانب وکلا نے کشمور کے مقام پر بھی سندھ پنجاب انڈس ہائی وے پر دھرنا دیا جس سے سندھ پنجاب شاہراہ بند ہوگئی اور سڑکیں بند ہونے سے مسافر پریشانی کا سامنا ہے۔اس کے علاوہ ضلع بار کونسل نے نئی کینالز کی تعمیر کے خلاف بطور احتجاج کشمور میں عدالتی کارروائیوں کا غیرمعینہ مدت کے لیے بائیکاٹ کردیا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر